|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کا کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے الیکشن کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر منیر بلوچ ، چیئرمین کیو ڈی اے مبین خان خلجی، جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ، ترجمان محمد آصف ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ جنرل سیکریٹری ملک نصیب اللہ بیٹنی، نائب صدر ملک فیصل دہوار سیکریٹری فنانس طلحہ سہیل پی ٹی آئی کے۔

کنٹونمنٹ امیدوارندوست محمد ولد احمد خان وارڈ نمبر 1،بشیر احمد ولد سبحان خان وارڈ نمبر 2،منظور علی نذری ولد نذر علی وارڈ نمبر 3،عبدالاسلام ولد بہرام خان وارڈ نمبر 4،شفیق بھائی ولد حنیف وارڈ نمبر 5 اور دیگر موجود تھے اجلاس میں الیکشن کمپین کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر منیر بلوچ ،مبین خان خلجی، باری بڑ یچ اور دیگر نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ٹی آئی نے نظریاتی، سماجی اور سیاسی تجربہ رکھنے اور اپنے حلقہ احباب میں اچھی شہرت کے حامل شخصیت کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔

جنکے کامیابی یقینی ہے انکی کارکردگی اور عوامی حمایت کی وجہ سے مخالفین پریشان ہیں 12 ستمبر کو انکی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا اجلاس میں الیکشن کمپین کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس سے سلسلے میں پی ٹی آئی کے مکمل تنظیم اور تمام ونگز سے مشاورت کے بعد حکمت عملی واضح کر دی جائے گی اس سلسلے میں بروز بدھ پی ٹی آئی کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

جس میں پی ٹی آئی کے تمام ونگز شرکت کرینگے بعدازاں امیدواروں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی ۔