اوتھل: یونین کونسل کہنواری کے طلباء بپھر گئے کلمتی اسٹاپ کے قریب شیخ گولائی کے مقام سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہزاروں مسافر رل گئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسلسل تین گھنٹے تک قومی شاہراہ بلاک رہا تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے کلمتی اسٹاپ کے قریب شیخ گولائی کے مقام سے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا اور خوب نعرے بازی کی کرتے ہوئے۔
حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے،قومی شاہراہ پر دھرنا دینے سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا دھرنے کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسلسل تین گھنٹے تک قومی شاہراہ بلاک رہا جس کے باعث ہزاروں مسافر ٹریفک جام میں پھنس گئے مظاہرہ کرنے والے طلبا کا کہنا تھا۔
کہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اسکول بروقت نہیں پہنچ سکتے تعلیم کا حرج ہورہا ہے اور ہم نے مسلسل اعلی حکام سے اپیل کی اور ضلعی افسران سے ملاقاتیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اور آج ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ زیروپوائنٹ ۔شیخ گولائی ۔
پیر سوائی اسٹاپ ۔کلمتی اسٹاپ اور انگاریہ اسٹاپ کے طلبا سکول میں تاخیر سے پہنچتے ہیں اور کافی دوری کی مسافت طے کرکے سکول جاتے ہیں لوکل مسافر بسیں بھی ہمیں لفٹ نہیں دیتی اور سکول میں لیٹ پہنچنے سے ہماری تعلیم متاثر ہورہی ہے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ فراہم کرے تاکہ ہم مقررہ وقت پر سکول پہنچ سکیں جبکہ بعدازاں ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ ۔تحصیلدار اوتھل آفتاب موندرہ نے طلبا سے کامیاب مذاکرات کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔