کوئٹہ: صوبائی وزیر ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں درختوں کی بہت کمی ہے حکومت اس سلسلے میں محنت اپنی جاری رکھے ہو ئے ہیں پلاسٹک کا خاتمہ ضروری ہو گیاہے ، ہمارے شہر، پارک ہائی وے ،حد تک کے جنگلات تک محفوظ نہیں ہیں۔
پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال ماحول کے لیئے خطرناک امراض میں مبتلا کررہا ہے اس سے گندگی کے ساتھ شہر کی خوبصورتی بھی متاثر ہو رہی ہے حکومت اس کے خاتمے کے لیئے جلد اقدام اٹھائے گی جتناممکن ہو گا اس سے نجات کے لیئے سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مر ی آباد کے علاقے پارک میں درخت لگا نے کی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا درخت لگا ہر شہری کے لیئے بہت فائدہ مند اور ضروری بھی ہے بارشیں نہ ہو نے کی وجہ سے ہمارے جنگلات خشک ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کاسامناکرناپڑرہا ہے آنے والی نسلوں کو اسے تحفظ دینا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ ماحولیات ،محکمہ جنگلات اور میٹروپولٹین کارپوریشن کا میں مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے میر ے حلقے میں آکر طلباء کی مدد سے مری آباد کے پارک کو صاف کرویا اور ایک ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری بھی کی اس طرح کی آگاہی بلوچستان کے اضلاع میں ہونی چاہے۔
صوبائی سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اس لیئے کوئٹہ شہرو دیگر مقامات ہزارگنجی ،اسپین کاریز میں اس طرح سرگرمیاں جاری رہینگی تاکہ بچوں کو معلوم ہو شاپر کا استعمال کتنا خطرناک ثابت ہورہا ہے اس پر حکومت ،سول سوسائٹی،طلباء ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔