|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2021

کوئٹہ:  پاکستان ریلوے کاکوئٹہ سے بند ٹرین آپریشن کی بحا لی کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے بلوچستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے ریلوے مزدور رہنما لعل محمد رند وسیم جدون اوردیگر مزدور ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کے مزدوروں کی مشترکہ جدوجہد بار اور ثابت ہوئی پاکستان ریلوے کے اس مثبت فیصلے سے نہ صرف مزدوروں میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی کا خاتمہ ہوگا بلکہ ریلوے سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کوبے روگاری کے عذاب سے نجات حاصل ہو گی۔چوہدری شبیر نے بلوچستان عوامی پارٹی کی اعلی قیادت کے ریلوے مزدور قیادت کی اواز پر لبیک کہتے ہوئے ٹرین بحالی کے لئے ریلوے مزدور قیادت کے شانہ بشانہ مثبت جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔

کہا کہ بی اے پی کی قیادت نے مزدوروں کے مطالبہ پر بلوچستان کے حق کے حصول کے لیے مزدور قیادت کے سنگ مثبت جدوجہد میں عملی کردار ادا کرکے اپنا ایک اور وعدہ وفا کردیابلوچستان عوامی پارٹی عوامی سوچ واحساس کا نام ہے بی اے پی عوامی تخلیق اور عوامی حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے چوہدری شبیر نے وفاقی وزیر ریلویاعظم سواتی اور ریلوے ایڈمنسٹریشن کو بھی خراج تحسین پیش کیاکہ انھوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کے عوامی مطالبہ اور صوبے کی ضرویات کومدنظر رکھتے ہوئے ۔

ریلوے کوئٹہ ڈویژن کے مزدوروں کی جائز ڈیمانڈ پر ریل اپرشن اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا۔ریلوے کوئٹہ ڈویژن ریلوے کی بحالی میں ریڑھ کی ھڈی کا کردار ادا کرسکتا ہے اگر ریلوے ایڈمنسٹریشن کوئٹہ ڈویژن پر خصوصی توجہ دے۔کوئٹہ چمن کوئٹہ تفتان کوئٹہ کراچی روٹس کی اپ گریڈیشن اور مثبت اصلاحات کے زریعے کوئٹہ ڈویژن کو ریلوے کے منافع بخش ریجن میں تبدیل کیا جاسکتاہے جس نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔