|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف جھڈیر شاخ نصیرشاخ ٹیپل شاخ کے زمیندار سینکڑوں کسانوں کے ہمراہ مسلح ہوکر ایری گیشن کے عملہ کو یرغمال بنا کر میر حسن پر پٹ فیڈر کینال کے ریگولیٹری سسٹم پر قبضہ کرکے نصف درجن سے زائد شاخوں کا پانی بند کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر نصیرباد ڈاکٹر سعید احمد جمالی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی بلوچ۔

ایس ڈی او ایری گیشن ممتاز علی سومرو اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی کامران خان رئیسانی کے ہمراہ بھاری پولیس نفری لیویز فورس کے ہمراہ پہنچ گئے اور احتجاج میں بیٹھے زمینداروں نصیب اللہ کھوسہ ثنا اللہ کھوسہ سے مذاکرات کے بعد میرحسن پل سے دیگر کینالوں کیلئے گیٹ کھول دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نصیرباد اظہر شہزاد نے کہاکہ ایری گیشن کی پانی تقسیم کی غیر منصفانہ تقسیم اور بیرون میں پانی چوری سے پانی کی قلت کے مسائل پیدا ہوئے ہیں پانی بحران کو منصفانہ تقسیم پانی چوروں کے خلاف کارروائی سے ہی پانی کی قلت پر قابو پایا جاسکتا ہے اور کہاکہ کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کینالوں کے نظام میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔