کوئٹہ: غیر سرکاری تنظیم سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام لوگوں کی خدمت کاسلسلہ جاری ہے ، سول ہسپتال کوئٹہ میں دسترخوان کاافتتاح کردیاگیاجہاںپر2000کے لگ بھگ لوگوں کودووقت کامفت کھانا فراہم کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن جہانگیرلانگونے انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم کاکڑکے ہمراہ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں دسترخوان کاافتتاح کردیا۔اس موقع پردیگرتاجررہنماء ہاشم کاکڑ، اللہ داداچکزئی، ظفرکاکڑ ودیگر بھی موجودتھے۔
سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن جہانگیرلانگونے کہا کہ غرباء ومساکین کی خدمت سے انسان کودلی سکون ملتاہے یہ ہماری خوش نصیبی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنے عظیم کام کاموقع دیاہے، انہوں نے بتایاکہ سنڈیمن سول ہسپتال کوئٹہ میں لگائے گئے دسترخوان پر2000مریض ان کے لواحقین سمیت باہرسے آنیوالے غریبوں کو دن اوررات دووقت کامفت کھانافراہم کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے بی ایم سی ہسپتال اورسینارہسپتال سمیت جوائنٹ روڈ اورسریاب روڈپردسترخوان کااہتمام کیاگیاہے جہاں پرغریبوںاورمساکین کودووقت کامفت کھانافراہم کیاجارہا ہے۔جہانگیر لانگونے کہا کہ غرباء ومساکین کی مددکرناہمارادینی اوراخلاقی فریضہ ہے اسلام بھی ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم مشکل کے وقت ایک دوسرے کی خدمت کریں۔اس موقع پرانہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے خیرات، زکواۃ اورفطرانے کے رقم سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کو دے دیں تاکہ وہ اس رقم کو ضرورت مندوں تک پہنچاکرانسانیت کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے اعتمادکی وجہ سے ڈونرزکی تعدادبڑھ رہی ہے اورلوگ دل کھول کرہمارے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں جوکہ ایک احسن اقدام ہے۔ ہمیں اپنے اس کارخیرکو مزیدکام وسعت دینے کی ضرورت ہے اوراس سلسلے کو آگے بڑھاناہوگاتاکہ معاشرے میں کوئی بھی بھوکے پیٹ نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے میزان چوک ودیگرپبلک مقامات پر دسترخوان لگائیںگے جہاں پرغرباء ومساکین کوکھانافراہم کیاجائے گا۔مخیرحضرات آگے آکرتعاون کریں۔