اوستہ محمد: کوئٹہ میں طلباء و طالبات پر پولیس کی ظالمانہ تشدد کے خلاف بی ایس او پجار سراپا احتجاج میں بلوچستان حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ریلی کے شرکاء سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلباء و طالبات پر پولیس کی ظالمانہ تشدد کے خلاف بی ایس او پجار کی مرکزی کال پر اوستہ محمد میں بی ایس او پجار اوستہ محمد کے زونل صدر شہزاد بلوچ کی قیادت میں ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گی۔
بی ایس او اوستہ محمد کے مقامی عہدے داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب اوستہ محمد رجسٹرڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے زونل صدر شہزاد بلوچ محسن بلوچ اور معشوق علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے علمبرداروں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ہمیشہ جمہوری انداز میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو بزور طاقت کچلنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے طلباء وطالبات اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے آمریت کے علمبرداروں نے بے گناہ طلباء و طالبات پر ظالمانہ تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار پولیس کی غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کرے گی جام حکومت فوری طور پر طلباء و طالبات پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کرے ورنہ بی ایس او پجار جام حکومت کو جام کر دے گی انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے احکامات جاری کیے جائیں بی ایس او پجار تعلیم کے فروغ اور طلبہ و طالبات کے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور انہیں اس مشکل گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی دریں اثناء مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے