|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2021

کراچی:  بک ریڈرکلب لیاری میں بزرگ سیاستدان سردار عطااللہ مینگل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔ جس میں بک ریڈرکے سرپرست اعلیٰ اورسینیئرصحافی لطیف بلوچ،بلوچ اتحادتحریک کے چیئرمین عابدبروہی، عبدالمجیدبلوچ ، لالہ فقیرمحمد،عبدالواحدایڈووکیٹ ، رمضان بلوچ،عبدالوہاب بلوچ، اختربہادر،عیسیٰ بلوچ،خدابخش کے بی ،اورنگزیب بلوچ، اصغرلال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نیسردار عطاللہ مینگل کی سیاسی جدوجہدسمیت ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈآلی۔

شرکانے کہاکہ عطااللہ مینگل ایک بے باک اور نڈرسیاسی رہنماتھے۔شدید مشکل حالات میں بھی اس کے ماتھے پرشکن نہیں دیکھی بلکہ وہ پراعتماد تھے۔شرکاء نے کہاکہ عطااللہ مینگل نے ہمیشہ بلوچ قوم کی ترقی اور استحکام کیلیے جدوجہدکی لیکن پونم کے پلیٹ فارم سے انہوں نے دیگرمظلوم قومیتوں کے لیے بھی آوازبلندکی۔شرکاء نے کہاکہ ستر کی دہائی میں نوجوانوں کو جس لیڈر نے نوجوانوں کو متاثر و متحرک کیا وہ سردار عطااللہ مینگل تھے انہوں نے لیاری ککری گراونڈ میں جو تقریر کی وہ آج بھی میرے ذہن میں گونج رہی ہے۔ شرکانے کہاکہ عطااللہ مینگل ،نواب خیربخش مری،نواب اکبربگٹی اور غوث بخش بزنجو جیسے عظیم قائدین کی جدوجہد آج بھی نوجوانون کے لیے مشعل راہ ہے۔