کوئٹہ: کوئٹہ کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ایم این اے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، اہم پی مبین خان خلجی کی کوئٹہ شہر کے عوام کے لئے کئے گئے خدمات کا مظہر ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی جیت کی خوشی میں کارکنوں کے ساتھ جشن منانے کے موقع پر کہی کہ آج کاپاکستانی باشعور اور باخبر ہے جیسے ہمارے منتخب نمائندوں نے عوامی خدمت کی ہے۔
عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں اسکا بدلہ اپنے ووٹ سے دیا اور انشااللہ 2023 میں عوام کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد نہ صرف رہے گا بلکہ دوگنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن پارٹی تنظیم کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور چیرمئین کیو ڈی اے مبین خاں خلجی نے شانہ بشانہ کام کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اس الیکشن میں لمحہ بہ لمحہ شامل رھے ہیں مختلف سماجی تنظیم، قبائلی و سیاسی شخصیت، پارٹی امیدواروں، پارٹی عہداداران اور کارکنان کی رہنمائی کرتے رہے۔
جسکا صلہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جیت کی صورت میں ملا اور عوام نے پی ٹی آئی کے امیدوارن کو کامیاب کرا کر اپوزیشن کی مہنگائی اور دیگر منفی پروپیگنڈے کا ووٹ کے ذریعے جواب دینے کے ساتھ یہ واضح پیغام دیا کہ چند شمولیتے کرنے سے کرپشن کے بے تاج بادشاہ پیپلزپارٹی سے عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے اور پی ٹی آئی پاکستانی عوام کی امیدوں کا محور ہے