|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2021

کراچی: امریکی ڈالر نے ملک میں تمام پچھلے ریکارڈز توڑ ڈالے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے کے اضافے سے 168.99 روپے کا ہوگیا۔ یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ آخری بار اگست 2020 میں ڈالر 168.42 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔

 
 

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد کا حجم 10سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے ۔ بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے روپیہ کو کمزور رکھا جبکہ معاشی مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملکی ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7پیسے کے اضافے سے 168.09روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کے اضافے سے 169روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔