|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2021

تربت:  اہل حدیث یوتھ فورس بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری احسان بلوچ نے باڈر ٹریڈ یونین کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ باڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد مختلف مسائل کاشکارہیں انکے مسائل کا حل ایک متحد ومضبوط پلیٹ فارم کے زریعے ممکن ہے۔

اس کے لیے تنظیم کو فعال اور مضبوط بنانا اور قیادت کاساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حافظ ناصرالدین زامرانی اور گلزار دوست اور انکی کابینہ کے دیگر عہدیداران اس فورم کو مضبوط بنانے کیلئے بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں اور ان میں قیادت کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ باڈر ٹریڈ یونین کے نومنتخب عہدیداران امیدہیکہ علاقہ وعوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اس فورم کو بہتر اندازمیں چلائیں گے۔