|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2021

کوئٹہ:  سی ٹی ڈی نے پشین میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواداور اسلحہ قبضہ میں لے لیا ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ پشین کے افغان سرحدی علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے ایک کمپائونڈ کو گھیرے میں لیکر وہاں موجود کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دستی بم، کلاشنکوف اوربھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواداور اسلحہ برآمدکرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔