|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2021

گوادر: بجلی کا بحران بدستور جاری،بلا وجہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو وتجارتی صارفین پریشان، کیسکو کو لگام دینے والا کوئی نہیں،عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق گوادر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، شہر میں بلا وجہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو وتجارتی صارفین کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

بجلی کی نایابی سے مختلف مقامات پر پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔جبکہ شہر میں تجارتی سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں۔شہری حلقوں نے بجلی کی شدید بحران پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا اور کیسکو حکام کو متنبہ کیا کہ وہ بلا وجہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کر دیں بصورتِ دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔