خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع خضدار کے حدود میں بورنگ ڈرلنگ (احداث/بور کھدائی)پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اورایمر جنسی کی صورت میں بور لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹی سے باقاعدہ این او سی کا حصول لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔
مذکورہ نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار نائب تحصیلدار اور تمام انتظامیہ آفیسرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کسی بھی بورنگ ڈرلنگ (احداث/بور کھدائی)کی اجازت نہ دیں ۔ اور اگر کہیں بورنگ کا کام جاری ہے تو اس کے کام کو فوری طور پر بند کروادیا جائے ۔