تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آسکانی بازار آبسر میں خواتین پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچ خاتون تاج بی بی کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ھوئے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بے گناہ شہریوں پر حملے اور تشدد روز کا معمول بنتا جارہاہے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مکران اور بلخصوص کیچ اور پنجگور کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے مزید کہاکہ کہ سیکیورٹی کے نام پر خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے، کیچ کے سیاسی سماجی تنظیموں اور غیرت مند عوام کے لئے اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لئے بہت جلد آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منعقد کرکے موثر اور کارآمد حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ آل پارٹیز کیچ نے آخر میں کہا کہ آسکانی بازار آبسر میں کے واقعے کی غیر جانبدارانہ بنیاد پر تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے