|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2021

کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹر فورم نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل 23 ستمبر کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ہونے والے بے ضابگیوں کے خلاف متاثرین کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان نے مزید کہا پاکستان میڈیکل کمیشن اپنے قیام سے لیکر اج تک میڈیکل کے طلبہ کیلئے صرف مسئلے ہی پیدا کرتی آ رہی ہے. حال ہی میں ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں آؤٹ آف کورس اور ٹیسٹ میں بیشمار ٹیکنیکل غلطیاں طلبہ کی مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی مترادف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کے ساتھ پہلی بار اس طرح نہیں ہو رہا ہے بلکہ اب ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنا، مظاہرے کرنا روز کا معمول بن چکا ہے. طلبہ کلاس روم سے زیادہ وقت روڈوں پر اپنی حق کیلئے احتجاج میں گزار دیتے ہیں ان کو بلوچستان کے طلبہ کی بدقسمتی سمجھے یا تعلیم دشمن پالیسی ، دیگر صوبوں میں بلوچستان کے حوالے سے یہی بیانیے کو پروان چڑھایا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم کے شوق نہیں رکھتے. پر یہ کون لوگ ہیں جو آج اپنی تعلیم کی خاطر روڑوں پر پولیس کی تشدد سے لیکر زندان تک برداشت کرتے آ رہے ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ان طلبہ کی مستقبل کے ساتھ کھیلنا کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ۔ ہم میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تمام مکتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے اور طلبہ کا ساتھ دے کر تعلیم دوستی کا ثبوت دیں ۔