|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2021

تربت:  جماعت اسلامی کیچ کے امیر غلام یاسین بلوچ نے آبسر تربت میں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بے لگام ادارے حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ آے روز بے گناہ شہریوں کا قتل جنگل کا قانون ہے۔

ان اداروں کی ترجیحات امن و امان نہیں بلکہ بلوچستان پہ قبضہ جمانا ہے۔ ہمیں ان اداروں کے علاوہ کسی سے خطرہ نہیں، ان کی موجودگی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور اس میں ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔