|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2021

مستونگ: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی چئرمین افتخار احمد آبیزئی سینئر نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی نائب صدر دوئم محمد صدیق بنگلزئی جونئیر نائب صدر حاجی پسند خان شاہوانی چیف آرگنائزر نصر اللہ رودینی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی بنگلزئی آرگنائزر ملک عبدالغفار دہوار فنانس سیکرٹری محمد عارف باروزئی پریس سیکرٹری حاجی آدم خان ترین جوائنٹ سیکرٹری فاروق احمد کرد شکیل احمد اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی شفاء مینگل اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک غنڈہ تنظیم کی پشت پناہی کرنے پر ایم سول ہسپتال کوئٹہ کو فی الفور تبادلہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ وائی ڈی اے کی بلیک میلنگ اور غنڈہ گردی روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے ہمیشہ غریب مریضوں کا استحصال کیا ہے اپنے زاتی مفادات کے لئے آئے روز اوپی ڈیز سے بائیکاٹ ان کا وطیرہ ہے دوسری جانب ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نے جانبداری کرکے پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر اپنے پیٹی بند بھائیوں کو تحفظ دیا ہے اس تمام تر صورتحال میں یکطرفہ کاروائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر حاجی شفاء مینگل اور دیگر ملازمین کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری محکمہ صحت سے ایم ایس کے فوری تبادلے اور غیر جانبدار ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حاجی شفاء مینگل اور دیگر ملازمین کو رہا نہ کیا گیا اور ایف آئی آر واپس نہیں لیا گیا تو صوبائی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا اور اسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایم ایس پر عائد ہوگی