کوئٹہ: وومن لیڈ الائنس بلوچستان (ڈبلیو ایل اے بی) کی جانب سے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں نیشنل اور لوکل میڈیا کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اس کے بعد میر بہرام لہڑی، بہرام بلوچ اور سیما بتول نے شرکاء کو اب تک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور مزید میڈیا کے نمائندوں سے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ ارلی چائلڈ میرج بل، ڈومیسٹک وائلنس، اسٹیٹس فور وومن کے چیئر پرسن کی بلوچستان میں تقرری کے بارے میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے بتایا گیا۔
جس پر میڈیا نمائندوں اور پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے (ڈبلیو ایل اے بی) کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر تعریف کی اور کہاں کے ان جیسے سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مدد سے خواتین کو درپیش ان اہم مسائل کے حل میں میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کریگی اور ان تنظیموں کی کوششوں کے بلوچستان میں جلد مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ میڈیا نمائندوں نے انکو مکمل تعاون اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کروائی میٹنگ میں پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند سمیت کئی سینیئر صحافیوں نے شرکت کی۔