پسنی: پاکستان کسٹم اہلکاروں کی ناروا سلوک کے کیخلاف تربت ٹو گوادر مین شاہراہ مال بردار و دیگر چھوٹی گاڑیوں نے کلانچ کے مقام پر احتجاجاً بلاک کردیا۔ اس وقت پاکستان کسٹم کی بے بلاوجہ بھتہ خوری کیخلاف احتجاج جاری ہے ،مین شاہراہ پر گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کے مطابق کسٹم اہلکار خورد و نوش کی گاڈیوں سے بھتہ لیتے ہیں اور ساتھ ہی پرایوٹ گاڈی میں سوار ہوکر گاڈیوں کا پیچھا کرتے ہیں جسکی وجہ سے آج ایک گاڈی کو حادثہ پیش آیا۔ سرکاری نمبر پلیٹ نہ ہونیکی وجہ سے اکثر ڈرائیور حضرات پیچھا کرنیوالے گاڈیوں کو چور سمجھتے ہیں۔
آج کسٹم اہلکاروں نے پالاڈو کلانچ کے ایریا میں ایک پرائیویٹ گاڈی کے ذریعے بیچ سڑک پر ایک گاڈی کا پیھچا کیا جس کی وجہ سے ایک تیل بردار پک اپ کو حادثہ پیش آیا اس واقعے کے خلاف چھوٹی گاڈیوں نے تربت ٹو گوادر مین ہائی وے ایم ایٹ احتجاجی طور پر بلاک کرلیا۔ مظاہرین کے مطابق کسٹم اہلکار چیک پوسٹوں کے علاوہ تیل بردار و دیگر خورد و نوش کے گاڈیوں سے بھتہ لیتے ہیں اور اسی وجہ سے مختلف طریقوں سے خورد و نوش کی گاڈیوں سے بھتہ لیتے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے۔