|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2021

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) بشیراحمد نے کہاہے کہ خضدار ضلع ماربل صنعت کامرکز بنتا جارہاہے خضدار سے پورے ملک میں ماربل سپلائی کی جاتی ہے ضلع میں ماربل صنعت لگنے کے باعث کثیر تعداد میں لو گ ب

ر سرِ روزگارآئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماربل صنعت سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزئی بھی کی جائیگی ماربل صنعت سے وابستہ مالکان اپنی صنعت کو رجسٹریشن کروائیں اور این او سی حاصل کریں اسے مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں لیکر آئیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماربل صنعت اونرز گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹرانوائرمنٹ عطاء الرحمن بلوچ ایس ایس پی ارباب امجد کاسی ،سینئر سپرٹنڈنٹ مراد گزوزئی اور ماربل اونرز حافظ عبداللہ جتک نوید احمد کرد رسول بخش عابد و دیگر موجو دتھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد نے ماربل فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی صنعتوں کو متعلقہ محکمہ سے رجسٹریشن بھی کروائیں اور این او سی بھی حاصل کریں ڈپٹی کمشنر خضدار آفس کا اجازت نامہ بھی ان کے پاس ہو اپنی صنعت کو مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت چلائیں رجسٹریشن اور این او سی حاصل کرنے سے ان کی صنعت قانونی حیثیت اختیار کریگی ۔

ماربل اونر ز اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ ان کی صنعت سے شہری آبادی کو کسی بھی قسم کی دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ماحولیاتی آلودگی سے شہر اور ارد گردو کو محفوظ بنانے کی کوشش کریں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد نے ماربل اونرز کو ہدایت کی کہ وہ ایک مہینے کے دورانیہ میں اپنی صنعت کے فضلے اور کچرے کو شہر اور آبادی سے دور ڈمپ کریں تاکہ یہاں شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں اور اس سے ندی نالوں کے راستے بند نہ ہوں ۔ ماربل صنعت سے وابستہ اونرز نے یقین دلایا کہ وہ اپنی صنعت کو قانونی دائرہ کار میں لیکر آئیں گے اور ماربل فضلے کو شہر سے دور پھینکا جائیگا ۔