|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2021

سوراب: جھالاوان سوشل فورم کے زیر اہتمام شہدائے سوراب کے 22ویں برسی کے موقع پر بیاد شہدائے سوراب کے عنوان سے عظیم الشان اور تاریخی جلسے کا انعقاد کیاگیاجلسے میں سوراب سٹی سمیت ماراپ،سیاہ کمب،گدر،انجیرہ،جیواء ،لاکھوریان،دشت گوران،مل،گدر رودینی،شانہ،ہتھیاری،گدر ریکی زئی،مٹ سناڑی،گندان،ستانی،مولی،حاجیکہ،نغاڑ،ڈن،گیڑدغان اور دیگرعلاقوں سے محسن سوراب نوابزادہ ممبر بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کے حمایتیوں نیہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

جلسے کیلیے پنڈال شہدائے سوراب چوک پر سجایاگیاتھاجب کہ جلسے میں شرکت کیلیے آنے والے لوگ کرکٹ گراونڈ پر جمع ہوئے جہاں سے وہ جلوس میں شکل میں پنڈال آئے ،جلسہ گاہ کے لئے بنایا گیا پنڈال میں جگہ کم پڑگئی اور اور لوگ اطراف کی سڑکوں پر کھڑے ہوکر مقررین کو سنتے رہے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان سوشل فورم کے چیئرمین محی الدین بلوچ سیاسی و سماجی راہنما حاجی عبدالواحد ہارونی جھالاوان سوشل فورم کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ منیرآزاد ڈپٹی سیکریٹری پروفیسر انجم براہوئی نائب صدر حاجی شکیل زہری قبائلی رہنما ٹکری حبیب اللہ محمد حسنی سردار زادہ۔

میرخدائے رحیم رودینی میررسول بخش رودینی میر نوراحمد ریکی ٹکری محمد صالح میروانی میر منظور احمد سناڑی جھالاوان سوشل فورم کے پریس سیکریٹری امان صابر براہوئی صادق یار میروانی ماما خدابخش میروانی کم سن مقرر درخشان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے سوراب نے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کی، انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا،رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان کی سرپرستی میں جھالاوان سوشل فورم شہدائے سوراب کے مشن کی تکمیلِ کے لئے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا، جھالاوان سوشل فورم کو علاقے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کے لئے گھر گھر تک فعال کیا جائے گا،سوراب کی باشعور عوام شہداء￿ کے فلسفہ کو نہیں بھول پائے گی، سوراب کی ترقی کی صورت میں ان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جائے گا،مقررین کا کہنا تھا کہ نعروں اور دعووں کا دور گزر چکا، اب سوراب نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی قیادت میں عملی معنوں میں ترقی کے شاہراہ پر گامزن ہوگا۔