ڈیرہ مرادجمالی : نصیر آباد میں عوامی نمائندوں کے اربوں روپے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبے حکمرانوں کی عدم نگرانی کی وجہ سے ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر ہونے کی وجہ سے ناقص میٹریل کا استعمال عروج پر پہنچ چکا ہے تفصیلات کے مطابق نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی پارلیمانی سیکریڑی معدنیات میر سکندر خان عمرانی پارلیمانی سیکریڑی صحت محترمہ ربابہ بلیدی رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی نے نصیر آباد کے علاقوں تمبو چھتر ڈیرہ مرادجمالی میں عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اربوں روپے کے منصوبوں کیلئے مواصلات تعمیرات لوکل گورنمنٹ ایری گیشن پاک پی ڈبلیو اربن ڈولمپنٹ ایری گیشن کو فنڈز جاری کیئے گئے ہیں۔
مگر منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے محکموں کے آفیسران اور ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چل رہے ہیں نگرانی کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے من مانیوں عروج پر پہنچ چکی ہیں مگر وزراء رکن قومی اسمبلی زیر تعمیر میگا پروجیکٹ اربوں روپے زیر تعمیر کچھی کینال 500کروڑ سے زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی 25کروڑ روپے اسپورٹس کمپلیکس 112کروڑ سے ڈیرہ مرادجمالی فیض آباد 100کروڑ ڈیرہ مرادجمالی تا چھتر شرقی واٹر سپلائی اسکیم ساڑھے تین کروڑ جمعہ خان میموریل ہسپتال سمیت اربوں روپے سے زیر تعمیر سڑکیں بلڈنگوں پٹ فیڈر کینال کی شاخوں واٹر سپلائی کے منصوبوں کا کسی وزراء ایم این اے کی جانب سے وزٹ تک نہیں کیئے گئے ہیں۔
جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے بڑے پیمانے پر حکومتی فنڈز کے کرپشن کی نظر ہونے کا قومی امکان پایا جارہا ہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ مرادجمالی ٹھیکیدار واٹر سپلائی کے پائپ زمین میں پی سی ون کے مطابق کھدائی کرکے دفن کرنے کے بجائے ایک فٹ یا آدھا فٹ نیچے پانی کے پائپ دفن کیئے گئے ہیں یہ حال ٹی این ٹی کالونی ڈیرہ مرادجمالی شہزادہ خان عمرانی بختیار شاہ کہری کے گلی کے پائپوں کی حالت زار ہے آئے روز معمولی وزن کے روز برداشت نہ کرتے ہوئے پائپ پھٹ رہے ہیں زرائع کے مطابق واٹر سپلائی کے پائپ پریشر پائپ کے بجائے ناقص کوالٹی کے پائپ ڈالے گئے ہیں۔
جس سے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے فراہم کردہ کروڑ روپے کے فنڈز عدم توجہی کی وجہ سے کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں اور علاقہ محلہ بھی سخت پریشان ہورہے ہیں جس کا براہ راست فائدہ ٹھیکیدار محکمہ پی ایچ ای کو کمیشن کی مد میں ہو رہا ہے نصیرآباد کے عوامی حلقوں نے وزراء اراکین اسمبلی سے اربوں روپے کے فنڈز دینے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے جاری اربوں روپے کیمنصوبوں کے وزٹ اور نگرانی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس طرح سے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر دینے کیلیے یوم ٹینڈر پر آفیسران سے خصوصی محبت اور توجہ دی جاتی ہے۔