کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کچلاک ٹو خضدار روڈ کو دو رویہ بنانے کے حوالے سے ٹینڈر جاری ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ کیا گیااپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے روڈ کا ٹینڈر جاری ہونے پرڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری اور وفاقی وزیر مراد سعید مبارکباد کے مستحق ہیں انکی روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ سنہروے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئتہ کراچی قومی شاہراہ سنگل ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی تھیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ذاتی کوششوں سے وزیراعظم عمران خان نے روڈ کو دورویہ بنانے کی منظوری دی تھی جس کا پہلے مرحلے میں کچلاک سے خضدار تک روڈ کو دو رویہ بنانے کا ٹینڈر جاری ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے عوام کیساتھ کیا گیا۔
اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے کچلاک ٹو خضدار روڈ دو رویہ ہونے سے جہاں لوگوں کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی وہیں ٹریفک حادثات میں واقعی کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچلاک ٹو خضدار روڈ دو رویہ ہونے سے بلوچستان کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر جاری ہونے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ،وفاقی وزیر مراد سعیداور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کی ذاتی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے انشاءاللہ پورے کریگی کچلاک ٹو خضدار روڈ کا رویہ بنانے کا ٹینڈرجاری ہونا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے