حب : بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر رئیس نوازعلی برفت ایڈووکیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ بی اے ایم کے سابق آرگنائزر شیبازطارق بلوچ ایڈووکیٹ کی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کو بی اے ایم کا ضم ہونا تصور نہ کیاجائے کیونکہ بلوچ عوامی موومنٹ تاحال قائم ودائم ہے۔ جو ایک حقیقت ہے جس کو قطعاً جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
چند سیاسی شعبدہ باز اپنا الو سیدھا کرنے کی خاطر بار بار یہ سازش کررہے ہیں بلوچ عوامی موومنٹ ختم ہوگئی تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ بی اے ایم کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اور بی اے ایم کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوامی موومنٹ تاحال پنجگور میں بھی قائم ودائم ہے۔ بہت جلد بطور بلوچ عوامی موومنٹ کی سینئرباڈی کا اجلاس طلب کرکے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
بی اے ایم کے مرکزی نے ہنجگور میں پارٹی کو ازسرنو منظم اور فعال بنانے کے لیے غلام جان بلوچ ایڈووکیٹ کو بطور آرگنائزر اور عبدالحفیظ بلوچ کو ڈپٹی آرگنائزر کے طور پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔