|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2021

گوادر: گوادر میں سی پیک کا پہلا منصوبہ مکمل ہوگیاہے پاک چائینہ ٹیکیٹکل ووکیشنل انسٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا. افتتاحی تقریب میں چینی سفیر Nong Rong نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی. اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ انسٹیٹیوٹ پاک چین کی ستر سالہ دوستی کی ایک نشانی ہے. انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دس ملین ڈالر کی لاگت سے بیس مہینے کے مختصر ترین مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ اینڈ ووکیشنل ادارے میں جدید قسم کے آلات اور مشینری موجود ہے جہاں پر گوادر سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین فنی تعلیم اور ہنر سکھایا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ کے طالبعلموں کونہ صرف مفت رہائش بلکہ انھیں اسکالر شپ بھی دی جائیگی. اس موقع چائینہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤشنگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ نہ صرف گوادر بلکہ اس پورے خطے کیلکیلئے ایک بہترین ادارہ ہے جو خطے کی فنی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کے قیام کا مقصد اس خطے کے با صلاحیت نوجوانوں کی فنی تربیت کرکے باعزت روزگار کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا. انھوں نے کہا کہ صنعتی ترقی میں فنی اداروں کا اہم رول ہوتا ہے، تربیت یافتہ نوجوانوں کو گوادر پورٹ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں ملازمت ملنے کے سنہری مواقع دستیاب ہوتے ہیں. اس موقع پر جی او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عنایت حسین، پاک نیوی کے کمویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد،. چینی کمپنی کوپک کے چیئرمین ژانگ باؤشنگ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی، کمانڈنگ آفیسر 440 برگیڈ برگیڈیئر فہد منصور کیانی،. اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہر عباس، پاک چائینہ اسکول کی طالبات و اساتذہ بھی موجود تھے