|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2021

دالبندین: دالبندین میں دودھ فروش بھی ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ موبائل نقدی سمیت گاڑی بھی چھین لی گئی تفصیلات کے مطابق دالبندین کے مشہور و معروف دودھ فروش حاجی محمد حسین اپنی دکان بند کرکے کار گاڑی کے ساتھ سورگل میں واقع اپنی گھر کی طرف جارہے تھے۔

کہ مغربی بائی پاس پھاٹک پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انھیں زبردستی روک کر ان سے ہزاروں نقدی موبائل اور کار گاڑی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے متاثرہ دودھ فروش نے دالبندین انتظامیہ سے ڈاکووں کی گرفتاری اور چھینی گئی رقم و گاڑی برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔