تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تاج بی بی کی شہادت کے خلاف تربت میں ریلی نکالی اور شہید چوک پر مظاہرہ کیا۔ ایچ آر سی پی اور تربت سول سوسائٹی نے ریلی کی حمایت کردی۔ ریلی کا آغاز تربت پریس کلب سے کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے پولیس تھانہ روڈ سے تھرمامیٹر چوک اور یہاں سے مین روڈ پر ہوتے ہوئے شہید فدا چوک پر مظاہرہ کیا۔
شہید فدا چوک پر مظاہرہ سے پروفیسر غنی پرواز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیکورٹی ادارے عوام کی حفاظت کیلئے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں یہ ادارے قاتل کاکرداراداکررہے ہیں آئے روز اپنے ہی لوگوں پر دہشت بن کر نافذہوتے ہیں چائے وہ حیات بلوچ کا واقعہ ہو یا شہید تاج بی بی کا، اس میں عوام کے محافظ ہی قاتل بن چکے ہیں جو ادارے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے تشکیل دیئے جاتے ہیں وہی ادارے ماہ ورائے عدالت قانون اپنے ہی عوام کو اغواء کرکے غائب کردیتے ہیں ٹارگٹ کلنگ سے قتل کرتے ہیں اپنے ہی عوام کو ٹارچر سلوں میں تشدد کانشانہ بناتے ہوئے مارکرمسخ شدہ لاشیں پھینک دیتے ہیں بلاوجہ عوام پر گولیاں برساتے ہیں آئے روز بلوچ عوام کو نشانہ بنایا جارہاہے اب تو بلوچ خواتین اور بچوں کوبھی نشانہ بنارہے ہیں، کچھ ادارے ایسے ہیں۔
جہاں پرضلعی انتظامیہ ،پولیس اور لیویز بے بس نظر آتے ہیں، شہید تاج بی بی جو اپنے گھر کیلئے لکڑیاں جمع کرنے گئی تھیں انہیں سیکورٹی اہلکاروں نے جان بوجھ کرنشانہ بنا کر شہید کیا لیکن ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کے باوجود نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی درج کروائی جوکہ متاثرہ خاندان کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے لہذا متاثرہ خاندان کے مطالبے پر سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے جس کی ایچ آرسی پی مکمل حمایت کرتی ہے۔ مظاہرہ سے شھید تاج بی بی کی بہن ماہرین گل نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے درج کی گئی ۔
ایف آئی آر کی مذمت کی اور اسے یکطرفہ کہہ کر مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آر نہ صرف ہمارے زخموں پر.ل نمک پاشی ہے بلکہ قاتلوں کو بچانے کی حکومتی کوشش ہے، مظاہرہ سے تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاج بی بی کی شھادت سیکیورٹی فورسز کی دہشت ہے جس کے زرہعے لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے، اگر فورسز جو خود کو عوام کا محافظ سمجھتے ہیں عوام کو بلاوجہ قتل کرنا شروع کریں تو یہ انارکی کی نشانی ہے اس سے نفرتوں میں مذید اضافہ ہوگا، مظاہرہ سے شہید تاج بی بی کے بھائی طارق بلوچ، عبدالرزاق، بی ایس او کے رہنما خلیفہ برکت، بی ایس او کے آرگنائزر بالاچ طاہر، تربت سول سوسائٹی کے رہنما معصومہ شاہین و دیگر نے خطاب کیا۔