|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2021

گوادر: گزشتہ شب و روز کے موسلادھار بارشوں سے آنکاڑہ ڈیم بھر گیا ، بیلار ڈیم بھی لبریز ہو گیا ، جبکہ سووڈ ڈیم میں بھی کافی پانی آگیا اور اِن ٹینک سے اوپر ہوگیا ، اہلِ گوادر سمیت نواحی علاقوں کے لوگوں میں خوشی ، اللہ کے حضورہاتھ اْٹھا شکر ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے طوفانی ہواوں اور موسلادھار بارشوں سے گوادر کے آنکاڑہ ڈیم ، بیلار ڈیم ، سووڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم بھر گئے ہیں۔ جس سے گوادر سمیت علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کے حضور شکرانہ نوافل ادا کیئے۔ واضح رہے کہ آنکاڑہ ڈیم کی سوک جانے سے پشکان، جیونی ، اور نگور شریف کے تمام علاقوں سمیت پلیری اور دیگر بہت سارے علاقوں کے لوگ پیاس سے انتہائی مشکل حالات سے دوچار تھے۔اور اْنکے مال مویشی بھی پیاس کی وجہ سے تکلیف دہ حالات سے گْزر رہے تھے۔