|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2021

تربت:  آل پارٹیز کیچ نے بلیدہ واقعہ کے خلاف کل تربت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔ آل پارٹیز کیچ کا ہنگامی اجلاس کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلیدہ میں بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند کے گھر پر چھاپہ کے دوران کم رامیس کی شھادت سمیت خاتون اور ایک بچے کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی۔ اجلاس میں بلیدہ واقعہ کے خلاف کل اتوار کو تربت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔