|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2021

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر و آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر گودی منورہ سلطانہ سمالانی نے کہا ہیکہ وہ قومیں کبھی زوال کا شکار نہیں ہوتیں جن کی خواتین،تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے حقوقِ سے باخبر ہوں۔ بلوچ خواتین کی بلوچ سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہی ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے خواتین کے مسائل کو بی این پی کے پلیٹ سے اجاگر کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کیلئے موثر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے مرکزی فیصلے پر پارٹی قائدین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کے قیادت میں منظم اور مضبوط ہے جس طرح پارٹی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بلوچستان اور بلوچ قوم کے مسائل پر موثر آواز بلند کی ہے وہ سب کے سامنے ہے آج بھی بلوچستان کے عوام بی این پی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پارٹی کو فعال بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔پارٹی کے خواتین یونٹ سازی کا آغاز ہوچکا ہے۔پارٹی کے تمام دوست جلد از جلد خواتین یونٹ سازی کے لیے رابط کرکے وقت لیں تاکہ جلد از جلد اور مقررہ وقت پر کوئٹہ میں خواتین یونٹ سازی کو مکمل کی جاسکے اور ضلعی کونسل کا اجلاس بلا کر ضلعی کابینہ تشکیل دی جاسکے۔اخر میں پارٹی کے بانی و مینار بلوچ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔