ڈیرہ بگٹی: گٹی قبائل کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی سے سغاری میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی کھلی کچہری میں ملاقات کی وفود نے نواب بگٹی کو علاقے میں زندگی کی بنیادی سہولیات صحت گیس پانی اور بجلی کی عدم فراہمی سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک کو گیس مہیا کرنے والے خطے کے واسی آج بھی لکڑیاں جلارہے ہیں زچہ و بچہ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے ریکارڈ اموات ہورہی ہیں۔
شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ اور پانی کی مختلف اسکیمات کرپشن کی نظر ہورہی ہیں منتخب نمائندے صرف اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیںاس موقع پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ وہ اس وقت نہ حکومت کا حصہ ہیں اور نہ ہی علاقے کے منتخب نمائندے بحثیت بگٹی قبیلے کے سربراہ کے وہ علاقے و عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے