|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2021

تربت: وفاقی وزیردفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے آج اسلام آبادمیں ان کے دفترمیں بی اے پی ضلع کیچ کے فنانس سیکرٹری جاویدکریم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی اے پی ضلع کیچ کے فنانس سیکرٹری جاویدکریم نے بانک زبیدہ جلال سے تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ، ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی شعبے اور ورکروں کے مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بانک زبیدہ جلال نے کہاکہ ان کی پہلی وآخری ترجیح اپنے حلقہ اور عوام کے مسائل کاحل ہے۔ پہلی مرتبہ میری کوششوں سے ساؤتھ بلوچستان جیسا ترقیاتی پیکیج منظورہواہے جس میں تمام شعبہ جات کو فوکس کیاگیاہے اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادپر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

جاوید کریم نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال کی شاندار کارکردگی اورعوام دوستی پر انہیں مبارکبادپیش کی اورکیچ کے عوام کی جانب سے ان کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ بانک زبیدہ جلال کے علاوہ کیچ میں آج تک کسی ایم این اے نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیاہے، میڈم زبیدہ جلال ہی وہ واحدایم این اے ہیں جنہوں نے اپنے سابق دور میں اورموجودہ دور میں نہ صرف بلکہ گوادر سمیت پورے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

میڈم زبیدہ جلال کی کاوشوں کی بدولت کئی اہم میگاپروجیکٹ پایہ تکمیل کوپہنچے ہیں خاص کر تعلیم کے شعبے میں میڈم صاحبہ کی خدمات ناقابل فراموس ہیں۔ جاوید کریم نے باپ کے ورکروں کے مسائل ومشکلات سے بھی انہیں آگاہ کیا جس پر بانک زبیدہ جلال نے کہاکہ ورکروں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، ورکروں کوکسی صورت مایوس نہیں کیاجائے گا۔