|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2021

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے ذریعے تمام ٹرانسپورٹرز ، ہوٹلز ریسٹورینٹ، پیٹرول پمپ مالکان پرائیویٹ ہسپتال ، کلینکس اور شاپنگ مالز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) اسلام آباد کی ہدایات کے تحت ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ویکسینیشن کو مذید وسعت دی دینے کے لئے صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کو لازم و ملزوم قرار دے دیا گیا ہے۔

لہذا تمام ٹرانسپورٹرز(کوچ ، منی بس لوکل بس وغیرہ) اپنے (ڈرائیور ، اسٹاف مسافر) ، ہوٹلز ریسٹورنٹ ، پیٹرول پمپس مالکان ، عملہ اور شاپنگ مالز عملہ و گاہکوں اور اپنے اپنے ملازمین ودیگر تمام افراد کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ اور بغیر ویکسینیشن کارڈ کے کسی بھی مسافرکو سفررہائش، کھانا، پینا، پیٹرول و ڈیزل فراہم کرنا علاج و معالجے کرانے پر نہ صرف جرمانہ عائد کیاجائیگا۔

بلکہ متعلقہ ہوٹل ، ریسٹورینٹ، پیٹرول پمپ پرائیویٹ ہسپتال ، کلینکس اور شاپنگ مالز کو سیل کردیاجائیگا اس سلسلے میں انہیں تین دن کی مہلت دی جاتی ہے جس کے بعد ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔