|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2021

کوئٹہ: عظیم بلوچ رہبر بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ خان مینگل کی چہلم آج 3اکتوبر کو عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے پورے بلوچستان میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں تمام اضلاع کے دوستوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سردار عطا اللہ خان مینگل کی چہلم کی مناسبت سے ان کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کی تقریبات ترتیب دیں اور اس عظیم انسان کو جس نے اپنی تمام تر زندگی بلوچ عوام اور محکوم قوموں کے حقوق، ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک، قومی نابرابری ، ظلم و جبر اور بربریت کے علاوہ تمام مشکلات حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں۔

بلکہ قید و بند کی صوبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کیں ایسے انسان کو خراج عقیدت و تحسین سمیت ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائیں تمام اضلاع چہلم کو عقیدت کے ساتھ منائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ چہلم کی مناسبت سے وڈھ میں 3 اکتوبر کو صبح 10 بجے قرآن خوانی جبکہ 12 بجے کے بعد لنگر تقسیم کی جائے گی جس میں بلوچستان کی عوام بھرپور شرکت کریگی ملک بھر کے دیگر علاقوں میں چہلم کی مناسبت سے تعزیتی تقریبات منعقد ہوگی۔