|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2021

مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر یاسر جان مینگل کی قیادت میں درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر باقاعدہ بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق سراوان پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستونگ سیاسی و سماجی رہنماء عبدالحمید بنگلزئی عبدالہادی بنگلزئی، نوروز خان بنگلزئی کی قیادت میں اپنے 22 ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر یاسر جان مینگل مستونگ کے ضلعی آرگنائزر میر ظہور بنگلزئی مولا داد لہڑی محمد اقبال بنگلزئی،بسم اللہ لہڑی و دیگر کی سربرائی میں بی این پی عوامی کے آئین و منشور اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی عوامی میں شمیولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر یاسر جان مینگل نے نئے شامل ہونے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی ) نظریاتی کارکنوں کی واحد حقیقی قوم پرست جماعت ہے جسکی جدوجہد کا مقصد و محور بلوچستان کے مجموعی اجتماعی مسائل کی حل بے روزگاری و منشیات جیسے ناسور کی خاتمے، سرکاری اداروں سے کرپشن و کمیشن کا خاتمہ قومی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے سمیت دیگر مسائل کی حل کے لیے عملی میدان میں بر سرپیکار ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قائدین سے لے کر کارکنوں تک ہم سب کی مخلصانہ کوشش ہے کہ بلند و بانگ دعووں اور خالی خولی جزباتی نعروں کے بجائے عملی طور پر اپنے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور خصوصا اپنے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کر سکے۔

انھوں نے کہا کہ بی این پی کے مرکزی قائدین کی مخلصانہ کاوشوں اور عملی جدوجہد کے باعث بلوچستان بھر سے لوگ جوق در جوق بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔جو کہ مرکزی قائدین اور پارٹی کی آئین و منشور پر اعتماد کا اظہار ہے۔دریں اثناء شمولیت کرنے والوں میں عبدالمطلب خیر محمد علی آحمد محبوب ملک حزب اللہ شاہوانی محمد نعیم شاہوانی حمید اللہ شاہوانی اجمل محمد شہی ارشد بنگلزئی شہزاد بنگلزئی عرفان خان جان بنگلزئی شکیل بنگلزئی سعد اللہ بنگلزئی فرید قاضی استاد بابل عبدالباقی بنگلزئی مقبول لہڑی سرفراز لہڑی و دیگر شامل تھے۔