|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2021

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی ضلع خاران کے زیر اہتمام مر حو م محمد اشرف ایڈو کیٹ کی بر سی منائی گئی جس میں نیشنل پارٹی کے ورکر وںعوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔ تعزیتی ریفر نس سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے محمد اشرف ایڈو کیٹ کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے انکی سیا سی اور سماجی خدمات کو سراہا۔

انہو ں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنے عظیم دوستوں کو قد در کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 2023میں سیا سی جما عتوں کی پذیرائی ہو گی نیشنل پارٹی اقتدار کے بغیر عوام کی خد مت کی ہے اور جس منشور کا 2013میں اعلان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور میر حا صل بزنجو نے کیا تھا اس پر نیشنل پارٹی نے مکمل طورپر عمل د رآمد کیا تعلیم کے فروغ، صحت کی سہو لیات کی فراہمی اور امن وامان کا عملی قیام نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ہوا انہوں نے کہاکہ خا ران کے عوام شخص اور پینل کی سیا ست کی حو صلہ شکنی کرے اپنے آپکوحقیقی سیا سی جما عتوں کے سا تھ مر بوط کرے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اجتماعی اور عوامی تر قیا تی کا م کئے ہیں جسکی گواہ خا ران کی عوام ہے انہوں نے کہاکہ مصنو عی جماعتیں سما جی اور سیا سی تبدیلی نہیں لا سکتی بلکہ وہ سیا سی جما عتیں تبدیلی لائیں گی جو سیا ست کو عبا دت سمجھتے ہیں اور اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ تعزیتی ریفر نس سے صوبائی خواتین سیکر ٹری ڈاکٹر شمع اسحاق نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سیا ست میں خواتین کی شمو لیت کو یقینی بنا نے کے لئے نیشنل پارٹی جا مع پا لیسی رکھتی ہے۔

ہما ری آبادی کا آدھا حصہ خواتین پر مشتمل ہے انکی شمو لیت کے بغیر ہم تبدیلی نہیں لا سکتے ۔ تعزیتی ریفرنس سے سا بقہ ڈاکٹر کونسل کے چیئر مین میر صفیر احمد با دینی، سید مقبول شاہ ، محمد یونس بلوچ، خورشید بلو چ، سر دار علی احمد قمبرانی ، محمد حنیف قمبرانی، سلام سیا ہ پاد، ضلعی سیکر ٹری خواتین پروین بلوچ، بار کونسل ضلع خا ران کے صدر طاہر شہباز سیا ہ پاد، پیرامیڈیکل کے سرپرست اعلیٰ داد جان قمبرانی ، صابر اشر ف قمبرانی ، صفی اللہ نعمت ، بی ایس پی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر آصف نور بلوچ، محمد علم قمبرانی نے خطاب کی جبکہ اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض بی ایس او کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر غنی مسرت نے ادا کئے آخر میں نیشنل پارٹی کے رہنما مقبول شاہ نے دعاکی ۔