مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں نو منتخب زونل کابینہ کی تقریب حلف برداری اور شمولیتی پروگرام بیاد سردار عطاء اللہ خان مینگل منعقد ہوا۔تقریب حلف برداری کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی چیرمین جہانگیر منظور بلوچ جبکہ بی این پی مستونگ کے صدر حاجی نزر جان ابابکی سینٹرل کمیٹی کے ممبر ملک عبدالرحمان خواجہ خیل تھے۔اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عاطف بلوچ بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن صمند بلوچ عدنان شاہ مظفر بلوچ بی این پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری جمعیل بلوچ منیر آحمد شعیب مسیح و کے علاوہ تقریب حلف برداری میں بی ایس او مستونگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔
اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی چیرمین جہانگیر منظور بلوچ نے مستونگ کے نو منتخب زونل کابینہ سے حلف لے لیا حلف برادری کے تقریب سے مرکزی چیرمین جہانگیر منظور بلوچ، بی این پی کے ضلعی صدر حاجی نزر جان ابابکی سینٹرل کمیٹی کے ممبر ملک عبدالرحمان خواجہ خیل بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عاطف بلوچ سینٹرل کمیٹی کے رکن صمند بلوچ عدنان شاہ زونل صدر مظفر بلوچ بی این پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری جمعیل بلوچ و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کے جدوجہد کا محور و مقصد بلوچ نوجوانوں کی علمی و شعوری طاقت کو اجاگر کرکے انکی سیاسی زہن سازی کرنا ہے۔تاکہ عملی میدان میں ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔اور نوجوانوں کو موجودہ سیاسی اتار چڑھاو اور مقابلہ کرتے ہوئے عملی طور پر سیاسی شعور کی بیداری کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ہمیں اپنے حقوق کی جنگ بندوق و تلوار کے بجائے علم و شعور کی طاقت سے لیس ہو کر لڑنا ہے۔کیونکہ آج بلوچستان سمیت دنیا کی سیاست کا رخ تبدیلی ہو چکا ہے۔ہمیں تبدیلی سے ہمکنار ہوتے ہوئے تمام تر چیلنجز کو قبول کرنا ہوگا۔۔بی ایس اوکے نوجوان اپنے اندر تبدیلی کی صلاحیت پیدا کرے۔
مقررین نے کہا کہ بی ایس او کا کردار بلوچستان سمیت اس خطے کی سیاسی منظر نامے میں بہت بڑا کردار رہا ہے بی ایس او کے دوستوں کو عہد کرنا ہوگا کہ اپنی دھرتی کے لیے جد وجہد کرنا ہوگامقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی سمت رہبر بلوچستان مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل شہید چیرمین منظور بلوچ اور دیگر شہداء کی فکری و شعوری جدوجہد اور طرز سیاست اپنانا ہوگئی۔۔تقریب حلف برداری میں مقررین نے رہبر بلوچستان مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل، شہید چیرمین منظور بلوچ اور دیگر شہداء کو اس دھرتی کے لیے انکی بیش بہا قربانیوں پر بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کی۔دریں اثناء تقریب کے بعد بی ایس او کے مرکزی چیرمین جہانگیر منظور بلوچ و دیگر کی قیادت میں واجد بلوچ، ہارون بلوچ وحید بلوچ بابر بلوچ حارث بلوچ راوت بلوچ منصور بلوچ عالم بلوچ طاہر بلوچ حمید بلوچ سمیر بلوچ اشفاق بلوچ وقار بلوچ و دیگر نے پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے BSO میں شمولیت کا اعلان کر دیا