گوادر : گوادر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب. گوادر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-2022 منعقد کئے گئے. چیرمین الیکشن کمیشن شئے خالد حسین ایڈوکیٹ کے مطابق تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں.
جس کے مطابق عبیداللہ ایڈوکیٹ صدر، غلام مرتضی ایڈوکیٹ نائب صدر، معراج علی ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری، شازیہ محراب ایڈوکیٹ جوائنٹ سکریٹری، شئے ظفر علی ایڈوکیٹ فنانس سکریٹری، شازیہ عرض محمد ایڈوکیٹ انفارمیشن سکریٹری اور فاروق ایڈوکیٹ لائبریرین منتخب ہوئے۔