|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام ایک مثبت سیاسی سوچ اعلیٰ ترقی پسندانہ وژن ایک آئین اور منشور کے تحت عمل میں لایا گیا ہے،بی اے پی کے عہدیدارن اورکارکنوں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ڈسپلن اور آئین کی مکمل پاسداری کریں۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی۔ا

نہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اور کارکن پارٹی کے پارلیمانی ساتھیوں کے اندورنی معاملات کوسوشل میڈیا پر اچھالنے سے اجتناب برتیں بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنوں کے لئے اپنی پارٹی کا وقار اور ساکھ سب سے زیادہ اہم ہونی چاہیے ہم سب کے لیے یہ فرض اول ہے کہ ہم ایسی تمام ایکٹیویٹیز سے پرہیز کریں۔

جو ہماری پارٹی ہمارے قائدین یا پارلیمانٹیرین کی ساکھ کو متاثر اور جگ ہسائی کا باعث بنے۔سعید ہاشمی نے مزید کہا کہ پارٹی عہدیدارن اور نظریاتی کارکن اپنے اندرونی معاملات و اختلافات اپس میں ہی حل کرنے کی سوچ کو فروغ دیں ۔تاکہ دیگر سیاسی قوتوں کومداخلت کے مواقعے فراہم نہ ہوںگھر کے معاملات گھر میں حل ہونا ہی باعث عزت اور بلوچستان عوامی پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔