|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

گوادر: گوادر، 72 گھنٹے گزر گئے،سٹی فیڈر سمیت دیگر فیڈرز کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 50 سے زائد کھمبے زمین بوس ہوگئے تھے۔

کئی فیڈرز کی بجلی بحال کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہین طوفان کی شدید بارشوں اور ہواؤں کے سبب گوادر میں کیسکو کے 50سے زائد کھمبے زمین بوس ہوگئے جس کی وجہ سے گوادر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا نظام درھم برھم ہوگیا۔ اکثر علاقوں فیڈرز کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔لیکن سٹی فیڈر کی بجلی 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بحال نہ ہوسکی۔

جس کی وجہ سے سٹی فیڈر سے وابستہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کے ہاں پانی نایاب ہوگیا ہے دریں اثنا کیسکو زرائع نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ فیڈر کے کام مکمل کردی گئی ہے جبکہ سٹی فیڈر کے تمام کھمبے نصب کردی گئی ہیں تار بچھانے کے کام باقی ہیں۔ کل تاروں کے کام مکمل کردی جائے گی۔جبکہ کوسٹ گارڈ فیڈر اور جی ڈی اے فیڈر کے بجلی بھی بحال کردی گئی ہے ترجمان نے بتایا کہ میر لال بخش فیڈر اور سربندن فیڈرکی بجلی پہلے سے بحال کردی گئی ہیں۔