|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئرنائب صدر سابق سینیٹر میرکبیرمحمد شہی اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ ریاست اس وقت منظم ومستحکم اندازمیں آگے بڑھ سکتی ہے جب جب اسے سیکورٹی اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ کی طرف لے جایاجائے، نیشنل پارٹی کی جدوجہد کامقصد عوام کی حق حاکمیت، پارلیمنٹ کی بالادستی، بلوچ شناخت اورساحل وسائل کا تحفظ ہے،بارڈر کے کاروبارسے بلوچستان کے21لاکھ لوگوں کی زندگی وابستہ ہے، بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے نیشنل پارٹی ہرممکن ساتھ دے گی۔

بلیدہ کا واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے، عدالتی تحقیقات کراکرلواحقین کو انصاف دلایا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی کونسل کے اجلاس بیاد شبیر احمد بلوچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ضلعی کونسل کا اجلاس پیرکے روز سرکٹ ہاؤس تربت کے ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت نیشنل پارٹی کیچ کے صدرمشکور انوربلوچ نے کی، ضلعی کونسل کے اجلاس میں ضلع بھرسے پارٹی کے مردوخواتین کونسلران نے شرکت کی، مرکزی سنیئرنائب صدر سینیٹرمیرکبیرمحمد شہی نے کہاکہ بلوچستان میں روزگارکے ذرائع ناپیدہیں صنعتیں نہیں ہیں زراعت پہلے ہی سے تباہ حالی سے دوچارہے، بارڈر صدیوں سے یہاں کے لوگوں کی گزربسر کا اہم ذریعہ رہاہے جس سے بلوچستان کے21لاکھ لوگ وابستہ ہیں مگر اسے اسمگلنگ کانام دیکر بندکرکے لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ میں نے سینیٹ میں اٹھایاتو سینیٹ کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ جب تک بارڈر کاروبارسے وابستہ لوگوں کیلئے متبادل روزگار کاانتظام نہیں ہوتا تب تک بارڈر کاروبار بند نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے کہ سی پیک کے64ارب ڈالر سے بلوچستان کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا حتی کہ مکران ابھی نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہے حالانکہ اس حوالے سے نیشنل پارٹی نے بھرپور کوشش کی ہے، انہوں نے کہاکہ اگرریاست کومنظم ومستحکم اندازمیں چلاناہے توپیراڈائم شفٹ لیکر اسے سیکورٹی اسٹیٹ سے فلاحی اسٹیٹ بنانا ہوگا، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاکہ بلیدہ کاواقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے،کوئٹہ سے 20گاڑیوں کاقافلہ راتوں رات بلیدہ جاکر گھرپر حملہ کرے، ایک بچہ شہید، ایک زخمی، والد کو گرفتار کرکے لے جایا جائے، نہ کوئی وارنٹ، نہ کوئی اجازت نامہ، مگر اس پر نہ انتظامیہ کو پوچھنے کی ہمت ہے اورنہ ہی صوبائی حکومت بازپرس کرتی ہے جس سے حکومت کے مذموم عزائم عیاں ہوتے ہیں، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس کانوٹس لیں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، کاروائی میں ملوث افسران کو سزادی جائے اورتمام محرکات سامنے لائے جائیں انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان پولیس اتنی بے لگام ہوچکی ہے۔

کوئٹہ میں نہتے طلباء وطالبات کوجائز مطالبات کی پاداش میں تشدد کیاگیا، انہیں گرفتارکیاگیا، ایک طرف وزیراعظم ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں دوسری طرف طلباء سے اور ایک بچہ کی میت لیکر کوئٹہ لانگ مارچ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات کرنے کوتیارنہیں کیونکہ موجودہ حکمران سرتاپا چور ہیں پینڈورا پیپرز نے ان حکمرانوں کی اصلیت آشکارکردی ہے، وزیراعظم کے بھی 2کمپنی نکلے ہیں، بلوچستان حکومت نے اپنی نااہلی سے ہماری اس بات کو سچ ثابت کردکھایاکہ جس گروہ کو بناکر عوام پرمسلط کردیاگیاہے یہ عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتی، اب یہ حالت ہے کہ اس سے اپنے بھی ناراض ہیں اوریہ ناراضی صرف بندربانٹ ہے۔دریں اثناء نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام بیاد شہدائے پنجگور ورکرز کانفرنس زیر صدارت بزرگ رہنماء ضلعی صدر نیشنل پارٹی پنجگور حاجی صالح محمد بلوچ منعقد ہوا ۔

جس کے معمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدد اور سابق سینٹر میر کبیر محمد شہی اعزازی معمان مرکزی سکیرٹری جنرل جان محمد بلیدی بی ایس او کے سابق چیئرمین ممتاز دانشور ڈاکٹر کہور خان بلوچ چیئرمین اسلم بلوچ تھے ورکرز کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی نیاز احمد بلوچ ستار لانگو عبدالحمید ایڈوکیٹ نظام رند گداحمد بلیدی حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ بھی موجود تھے ورکر کانفرنس میں ضلع بھر ڈے نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ورکروں نے کانفرنس میں چھ گھنٹے مسلسل تعمل سے بیٹھ کر تنظیمی امور موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصآ بلوچستان کی حالات سمیت نیشنل پارٹی کو وسعت دینے کیلئے بحث اور تجاویز دیئے اور قائدین کو سنا ورکر کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدئی ڈاکٹر کہور خان بلوچ چیئرمین اسلم بلوچ رحمت صالح بلوچ پھلین بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی محمد صالح بلوچ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے نیشنل پارٹی نے کھی بھی بلوچستان کی قومی مفادات کا سودا نہیں کیا ہے۔

کارکن نیشنل پارٹی کے پہچان اور سرمایہ ہیں کارکنوں کی سیاسی کمیٹمنڈ اور نظریاتی سوچ نیشنل پارٹی کی اصل چہرے کو عوام کے سامنے سرخروح کرسکتا ہے شعوری اور سیاسی ورکر کی وجہ سے پارٹی کو پزیرائی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی طاقت کو مضبوط بنانے کی سیاست کررہی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی اور بلوچستان کی وسائل پر بلوچستان کے عوام کی حق ملکیت نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے انہوں نے کہا کہ مجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنے غلط پالیسیوں سے ملک کو دولخت کرانے میں مصروف ہیں بے روزگاری مہنگائی سے عوام تڑپ رہی ہے ملک معاشی طور پر دوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے بلوچستان کے روزگار کاروبار کا واحد زرئعہ بارڈر ہے لیکن بارڈر پر عوام کی روزگار کاروبار کو چھین کر اپنی مرضی کی قانون لاگو کردیا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی موجودی وفاقی اور صوبائی حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ملک میں ایسی پالیسیاں تیار کی جارہی جس سے عوام کے خون چوسنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے طاقت ور قوتیں ملک میں اپنی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک کی حقیقی جمہوریت کو کھبی برداشت نہیں کرینگے وہ ملک میں صدارتی نظام کے خواہاں ہیں اس لئے انہوں نے ملک اور حکومت کو ٹیکنوکریٹ کے حوالے کیا ہے بلوچستان کے عوام اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہیں قتل غارتگری ںدامنی کرپشن اپنی اخری حدیں پار کررہی ہے

t10