|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2021

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریش نے جمعرات کو صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور گرد ونواح میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کی اس صورت حال سے نمٹنے میں ہر طرح مدد کے لیے تیار ہے۔

نیواقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ میں ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہم جانبحق ہونے والوں کے لیے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں ، جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم حکام کو بتا چکے ہیں ، ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔اے پی پی کے نمائندے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہم پاکستان کے قومی اور صوبائی حکام سے رابطے میں ہیں ، اس وقت ایسا نہیں لگتا۔

وہ کسی بین الاقوامی مدد کی درخواست کر رہے ہیں ، لیکن ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایک مثر ایمرجنسی ڈیزاسٹر سسٹم موجود ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر ضرورت ہو یا درخواست کی گئی تو ہم واضح طور پر مدد دینے اور بین الاقوامی مدد متحرک کرنے کے لیے تیار ہیں ۔