تربت: سانحہ ہوشاپ کے متاثرہ فیملی کا انصاف رسائی کے لیے شہید فدا چوک پر میتوں کے ہمراہ دھرنا۔ آل پارٹیز کیچ ،بی ایس او، بی ایس او پجار اور تربت سول سوسائٹی نے حمایت کرکے دھرنا میں شرکت کی۔
ہوشاپ پرکوٹگ میں اتوار کی صبح مبینہ طور پر ایف سی کے مارٹر گولہ سے شہید بچوں کے اہل خانہ نے مغرب کے بعد میتوں کے ہمراہ شہید فدا چوک پر دھرنا دیا جہاں پر آل پارٹیز کیچ کے کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ کی کی سربراہی میں سیاسی رہنماؤں اور بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین بوھیر صالح، بی ایس او کی مرکزی کمیٹی کے رکن کریم شمبے، ضلعی آدر بالاچ طاہر سمیت تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست کی سربراہی میں سیاسی و سماجی کارکنان سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ دھرنا میں شریک مقتول بچوں کے دادا اور رشتہ داروں نے کہاکہ جب تک ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا۔
تربت چوک پر لاشوں کے ہمراہ دھرنا جاری رہے گا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بچوں پر ایف سی کے قریبی پوسٹ سے مارٹر گولہ مارا گیا جس سے دو کم سن بہن بھائی شہید اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ان بچوں کے ایک مامو کو بالگتر میں دوران زکر و ازکار شہید کیا گیا جس سے ہم لوگوں نے علاقہ چھوڑ دیا اور ہوشاپ آگئے۔ اس موقع پر آل پارٹیز کے رہنماؤں نے متاثرہ فیملی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ فیملی کو انصاف فراہمی تک ان کے ساتھ ہیں