|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2021

تربت:  بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ہوشاپ واقعہ پر ڈی سی کیچ کا جانبدار رپورٹ از خود سولات جنم دے رہا ہے۔لواحقین، صحافی برادری اور سیاسی تنظیموں کا موقف جانے بغیر راتوں رات مبہم رپورٹ جاری کردیا۔

بحیثیت انتظامی سربراہ ڈی سی کیچ کسی بھی جھکاؤ کے بغیر شفاف تحقیقات کرے۔ ?بی ایس او کے مرکزی کابینہ،سینٹرل کمیٹی رکن اور تربت زون کے ذمہ داران تنظیمی ہدایت پر کل سے ہوشاپ میں شہیدہونے والے بچوں کی خاندان کے ساتھ ہیں۔غیرجانبدار تحقیقات اور انصاف کی رسائی تک متاثرہ خاندان کا بھرپور آواز بنیں گے۔