گوادر: گوادر ،گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص زخمی میونسپل کمیٹی گوادر کے فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے سے گھر میں موجود ایک حسن نامی شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔ میونسپل کمیٹی گوادر کے فائربریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔