کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ہوشاپ میں دو معصوم بچوں کی بہمانہ اور مجرمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت اور بربریت قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بلیدہ میں ایک معصوم بچے کا قتل ہوا۔
لگتا ہیے شعوری اور منصوبے کے تحت بلوچستان اور بالخصوص مکران کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریاست اور اس کی اداروں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے لیکن آج عوام ریاست کی جابرانہ طرز عمل سے عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلیدہ اور ہوشاب کے واقعات پر مبنی جوڈیشل کمیشن قائم کرکے پس پردہ محرکات اور ملوث مجرموں کو منظر عام لایا جائے اور انکے خلاف کارروائی کیجائے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان وفاق کا ایک وحدت ہے لیکن اس سے کالونی کیطرح سلوک کیا جارہا ہیں گزشتہ 70سالوں سے بلوچستان کے عوام کا وفاق نے معاشی طورپر استحصال جاری رکھا ہوا ہے لیکن اب تو بلوچستان کے باسی محفوظ نہیں روز معصوم بچے گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ جبکہ قاتل اور سماج دشمن عناصر کو تحفظ حاصل ہے۔جبکہ عوام چوکوں پر میتوں کے ساتھ برسر احتجاج ہے لیکن ان عاقب اندیش سلیکٹڈ حکمرانوں کے کانوں تک جوں نہیں رہتی آخر میں ترجمان نے کہا کہ فوراً کمیشن قائم کرکے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور ملوث عنا صر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاے۔