کوئٹہ/اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے 500ایمرجنسی ٹینٹ اور دیگر ریلیف کا سامان فراہم کردیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے پی ڈی ایم کو 500ٹینٹ اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر ریلیف کا سامان مہیا کردیا گیا
یہ سامان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے ہنگامی امداد کی بنیاد پر دیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نوریکو یوشندہ نے کہا کہ ہم بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں بلوچستان کے عوام نے گزشتہ 40سالوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے سرد موسم کے باعث زلزلہ متاثرین کی تکالیف سے آگاہ ہیں متاثرین کو سردی سے بچانے کے لئے امدادی سامان مہیا کیا گیا ہے