|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2021

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے تنظیمی مہم اور یونٹ سا زی کے سلسلے میں کلی جو نگواور کلی بوپ ریک چیئر مین محمد عظیم کا دورہ کیا اس دوران انکے ہمراہ ضلعی صدر سر دار حبیب اللہ فقیر زئی، ریجنل کے صدر کے ڈی بلوچ ، خازن امان اللہ بلوچ سینٹرل کمیٹی کے ممبر آصف بلو چ، غنی مسرت ہمراہ تھے بوپ ایک میں یونٹ تشکیل دیا گیا یونٹ سیکر ٹری ڈپٹی یونٹ سیکر ٹری مشاورتی کونسل تشکیل دی۔

گئی ۔ اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ خاران کے عوام بے شمار مسائل سے دوچار ہے اور ان گنت بنیا دی سہو لیات سے محروم ہے اسکی بنیا دی اور اصل وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے عوام کو ایک ایسی سیاسی جما عت سے نہیں جو ڑا ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور سیا ست کو عبا دت سمجھ کر خلوص دل اور نیت سے اپنے عوام کی خدمت کر تی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سیا سی ما حول کو تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ ہم سیا ست کوفروغ دیں شخصی اور اسپیشل کی سیا ست کی حوصلہ شکنی کریں کیونکہ انکا دائر ہ کار محدور ہے اور وہ قطعاً عوام کو ان تکا لیت سے نجا ت نہیں دلا سکتے اور نہ ہیں ان میں استطا عت ہے گوں کہ نیشنل پارٹی کو اپنی تک عوامی نمائندگی نہیں ملی ہے لیکن عوام کے اجما عی مفا دات کو مدنظر رکھ کر ان گنت اجتما عی کام کئے انہوں نے کہاکہ انشاء االلہ 2023کے الیکشن میں نیشنل پارٹی ایک عوامی قوت بن کر پورے بلو چستان میں ابھرے گی اور ہم اپنے عوام کے ان مسائل کو خلوص دل سے حل کر نے کی کوشش کریں گے