مستونگ: ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی کے زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں علماء کرام مشائخ ضلعی انتظامیہ قومی اداروں کے نمائندوں مسیح اور ہندو کمیونٹی کے متعلقہ ذمہ داروں نے شرکت کی جس میں ایس پی نورمحمد بڑیچ ایف سی 86 ونگ کمانڈر اسسٹنٹ کمشنرمستونگ عطاالمنعم نمائندہ سی ٹی ڈی مرکزی جامع مسجد کے خطیب مفتی غلام مصطفی مولانا عماداللہ سعید الرحمن فاروقی مولوی ندیم سیمسن مسیح مہاراج جگدیش کمار وجے کمار اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مذہبی آہنگی باہمی روابط 12 رییع الاول سمیت امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرمیجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ مذہبی آہنگی رواداری کی فروغ کے لیئے علمائے کرام اور دیگر اقلیتی برادری کو کردار ادا کرنا چایئے۔
اسلام سمیت تمام مزاہب انسانیت اور بھائی چارے کی فروغ کی درس دیتا ہے اور اسلام میں ہر کسی کو اپنی مزہبی آزادی کا حق حاصل ہیں اسلام قطعی طور پر فرقہ پرستی نسل پرستی کا اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام انسانیت امن بھائی چارے پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور اس نے ہمیں مکمل ضابطہ حیات بھی فراہم کیا ہے اسلام بھائی چارے کی فروغ یگانگت باہمی روابط ایک دوسرے کے عزت واحترام مزہبی آزادی کا درس دیتا ہے اور ہمیں مزہبی منافرت تفرقہ بازی پیدا کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا علماء کرام مشائخ اور اقلیتی برادری معاشرے کو سدھارنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے انہوں کہا کہ علماء کرام مساجد و مدارس اور جمعہ کے خطبات کے دوران مزہبی آہنگی پر زور دے اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کرے ہمارے معاشرے میں علماء کرام کی بڑی قدر و منزلت ہے۔
اگر علماء کرام معاشرے کو سدھارنے میں کردار ادا کرینگے تو ہمارے معاشرے سے نفرت شر انگیزی تعصب ‘ فرقہ واریت نسل پرستی کا خاتمہ ہوگا اور یہی درس ہمیں ہمارا دین اسلام بھی دیتا ہے کہ لوگوں کے لیئے آسانیاں پیدا کی جائے اور مشکلات کے خاتمے کے لیئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن مجید میں واضح احکامات صادر فرمائی کہ تم ایک بہترین امت اس لیئے پیدا کیئے گئے ہو کہ نیکی کی درس دیتے رہو اور برائی سے لوگوں کو روکتے رہو۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق انسانیت اور لوگوں میں آپس میں بھائی چارے کے فروغ اتحادو اتفاق کا درس دے تاکہ ہمارے معاشرے میں ہونے والے سماجی برائیوں نفرت بغض عناد پرستی انتشار ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیزی کا خاتمہ ہوسکیں علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کو یقین دلایا کہ وہ اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق لوگوں کی صحیح رہنمائی فرمائینگے